news
English

سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو ’جڑواں بھائی‘ قرار دے دیا

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے بچپن کی تصاویر میں مشابہت نے شائقین کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو ’جڑواں بھائی‘ قرار دے دیا

کرکٹ کے میدان میں بابر اور کوہلی کے درمیان موازنہ تو کافی عرصے سے ہی کیا جارہا ہے تاہم اب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان دِنوں موجودہ پاکستانی اور سابق بھارتی کپتان بابراعظم اور ویرات کوہلی کے بچپن کی دلچسپ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاویر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کرکٹرز نے نہ صرف ملتی جلتی شرٹس پہن رکھی ہیں بلکہ ان کے بالوں کا اسٹائل بھی ایک جیسا ہے جس کو دیکھ کر سب ہی انہیں ’جڑواں بھائی‘ قرار دے رہے ہیں۔

اس تصویر پر ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ ’بابر اور کوہلی ایک ہی جیسی شرٹس اور ایک ہی جیسے بالوں کے اسٹائل میں میلے میں بچھڑے ہوئے جڑواں بھائی لگ رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ تو ’کرن ارجن‘ کی جوڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔