news

لٹن داس نے مینکڈ کے بعد واپس بلالیا، سودھی، حسن سے بغلگیر

تھرڈ امپائر نے فیصلہ میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے حق میں دیا۔

لٹن داس نے مینکڈ کے بعد واپس بلالیا، سودھی، حسن سے بغلگیر

بنگلہ دیش کے پلیئر لٹن داس نے مینکڈ رن آؤٹ ہونے والے ایش سودھی کو کھیلنے کے لیے واپس بلالیا۔ 
میرپور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں بولر حسن محمود نے گیند پھینکنے سے قبل کیوی بیٹر کو کریز سے باہر دیکھتے ہوئے رن آؤٹ کردیا، تھرڈ امپائر نے فیصلہ میزبان ٹیم کے حق میں دیا، مگر کپتان لٹن داس اور حسن محمود نے ایش سودھی کو واپس بلا لیا، اس اسپورٹس مین اسپرٹ کی داد دیتے ہوئے ایش سودھی نے حسن محمود کو گلے لگا لیا۔ 

کیوی بیٹر کو جب چانس ملا تو اس وقت انھوں نے 17گیندوں پر 26رنز بنائے تھے، ٹیم کا ٹوٹل 8وکٹوں کے نقصان پر 224تھا، بعد میں ایش سودھی نے 35گیندوں پر 39رنز اسکور کرتے ہوئے مجموعہ 254 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، بولنگ میں 6شکار کرتے ہوئے ایش سودھی مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔