news

انڈر 16 کرکٹ میں مصباح الحق کے صاحبزادے فہام الحق کی سنچری

کراچی: انڈر 16 کرکٹ میں مصباح الحق کے صاحبزادے فہام الحق نے سنچری بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔

انڈر 16 کرکٹ میں مصباح الحق کے صاحبزادے فہام الحق کی سنچری

ملتان میں جاری نیشنل انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں مصباح الحق کے صاحبزادے فہام الحق کی ناقابل شکست سنچری نے سینٹرل پنجاب وائٹس کو ناردرن کیخلاف 49 رنز سے کامیابی دلا دی، انہوں نے ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے، دیگرمیچز میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 82 رنز سے شکست دے دی۔

فاتح الیون کے محمد ہارون نے 4 اورحذیفہ خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 86 رنز سے زیر کرلیا۔