news
English

پاکستان آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے لیے مشکل پیدا کرسکتا ہے

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باوما نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو کم سمجھنا ایک غلطی ہوگی۔

پاکستان آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے لیے مشکل پیدا کرسکتا ہے

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باوما نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں ان کے لیے مشکل پیدا کرسکتی ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو کم سمجھنا ایک غلطی ہوگی، گرین شرٹس نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا تو ہم سمجھتے ہیں کہ گرائونڈ میں ہمارے لیے مشکل ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں انہوں نے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹاپ ٹیمز میں شمار کیا تھا۔ 
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی تو ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔،، 
میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت میں جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ ہمارے خلاف پاکستان اپنی بہترین کرکٹ کھیلے کیوں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور کسی بھی لمحے میں میچ کا پانسہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔،، 
ٹمبا باوما نے کہا کہ مخالف ٹیم کی مضبوطی اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا ہے، کوشش ہو گی کہ پاکستان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھائیں، ہم اس میچ میں بھی ویسا ہی کھیلیں گے جیسا اب تک میگ اایونٹ میں کھیلتے آرہے ہیں۔،، 
جنوبی افریقہ کے کپتان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی، ہوسکتا ہے ہمارے ساتھ ہونے والے میچ وہ اپنی بہترین کرکٹ پیش کریں، ہمیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے، ہماری ٹیم نے پہلے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ پہلے بیٹنگ کریں یا بعد میں کوشش ہوگی کہ مائنڈ سیٹ ایک جیسا ہو۔ بھارتی کنڈیشنز میں ابتدائی بیٹنگ میں اچھا آغاز بہت اہم ہے۔،، 
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بالکل بھی کمزور نہیں سمجھتے، وہ ٹاپ فور کی ٹیم ہے۔ یہ ضرور ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بری فارم کا ہمیں فائدہ ہوگا مگر ہمیں اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔،،

ٹمبا باوما کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک دن اگر خراب کھیلتی ہے تو اگلے روز بہت خطرناک بھی ہوتی ہے۔ پاکستان کے خلاف کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کریں گے۔