news
English

ورلڈ چیمپیئنزشپ آف لیجنڈز: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا  

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے والی پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کو پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈ چیمپیئنزشپ آف لیجنڈز: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا   

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
پاکستان لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے جواب میں پروٹیز نے ہدف 18.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 
پروٹیز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی جے پی ڈومنی تھے جنہوں نے 9 رنز بنائے تھے۔ جیکس سنیمن نے 82 رنز بنائے جبکہ سیرل اروی نے شاندار 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سیرل ایروی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 105 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ جیکس سینمن بھی 82 رنز کی زبردست اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔ 
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان لیجنڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
کامران اکمل کا بلا اس اننگز میں خاموش رہا اور وہ صرف 13 رنز بنا سکے، شرجیل خان کی جارحانہ اننگز سے تماشائی خوب لطف اندوز ہوئے۔ شرجیل خان نے 36 گیندوں 72 رنز بنائے جس میں 6 شاندار چھکے اور 7 چوکے شامل تھے،  شعیب ملک نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم شرجیل خان کی72اور شعیب ملک کی51رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ صہیب مقصود نے 24 رنز بنائے۔ جبکہ عبدالرزاق نے 25 رنز بنائے۔ 
جنوبی افریقہ لیجنڈز کی جانب سے ڈیل اسٹین، ورنن فلانڈر، چارل اور عمران طاہر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم لگاتار4میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے، تاہم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پاکستان کی اس ایونٹ میں پہلی شکست ہے۔