news
English

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 میچ میں فتح

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ منگل 30 جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 میچ میں فتح

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ویمن ٹیم کو ٹی20 میچ میں پہلی بار شکست دے دی۔ 
کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 143 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔ 
جنوبی افریقی ٹیم کی کپتان لورا والوارڈ نے ناقبل شکست نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی جبکہ ٹیم کی جانب سے میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کپتان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ منگل 30 جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔