news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا  

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریزشمسی نے بہترین بولنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا  

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔  
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ 
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری جب شائے ہوپ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، کائل میئرز نے 35 رنز بنائے، نکولس پوران کی اننگز صرف ایک رن تک ہی محدود رہی۔ 
روسٹن چیس نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کے اسکور کو 135 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن کی 42 گیندوں پر شاندار 52 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ آندرے رسل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریزشمسی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ، مارکو جینسن، ایڈم مارکرم، کیشو مہاراج اور رباڈا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔ 
میگا ایونٹ کا 50 واں میچ سر ویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلا گیا۔ 
اسکواڈز: 
ویسٹ انڈیز:
رؤمن پاول (کپتان)، کائل میئرز، شائے ہوپ، نکولس پوران، روسٹن چیس، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش مورتی، عبید موکائے۔ 
جنوبی افریقہ: ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبز، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی۔