news

جنوبی افریقہ، ونڈیز کے خلاف سخت مقابلے کے لیے تیار ہے، نگیڈی

پہلے ٹیسٹ کو دیکھتے ہوئے لونگی نگیڈی نے اپنی ٹیم کے لیے لچک برقرار رکھنے اور حالات کی وجہ سے پیش کیے گئے کسی بھی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنوبی افریقہ، ونڈیز کے خلاف سخت مقابلے کے لیے تیار ہے، نگیڈی

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اگست سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے بولر لونگی نگیڈی کہتے ہیں کہ ونڈیز کے خلاف سخت مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کے سیمر لونگی نگیڈی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے آئندہ ٹیسٹ میچ کے دوران مقامی کراؤڈ کی توانائی کو اپنے فائدے کے لیے بروئے کار لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 
لونگی نگیڈی نے، برائن لارا اسٹیڈیم سے ایک ونڈیز چیمپئن شپ الیون کے ساتھ ڈرا مقابلے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے، اپنے مخالفین کی طرف سے درپیش زبردست چیلنج کو تسلیم کیا۔
پہلے ٹیسٹ کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے اپنی ٹیم کو لچک برقرار رکھنے اور حالات کی وجہ سے پیش کیے گئے کسی بھی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔  
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 اگست تک کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ وارم اپ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ 
ج
نوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20  انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 7 اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا، دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 15اگست سے 19 اگست تک کو پروویڈنس اسٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائے گا۔ 

اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈ پہنچے گی جس کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لارا اسٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرامیچ 24 اگست کو اور تیسرا اور آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔
دونوں ٹیموں کے تینوں 
ٹی ٹوئنٹی میچز برائن لاراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔