news
English

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ2023 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بے نتیجہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے جنوبی افریقہ نے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ2023 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

آئرش ٹیم کو ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کلین سوئپ کرنا تھا تاہم پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور یوں آئرلینڈ کی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

اگر آئرلینڈ کی ٹیم اگلے دو میچز میں فتوحات سمیٹتی ہے تو بھی وہ 11 ویں پوزیشن پر ہوگی، آئرلینڈ کو اب زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی تک ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کے لئے ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں موجودہ چیمپئن انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان پہلے ہی اپنی جگہ بُک کرچکے ہیں، جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بے نتیجہ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے براہ راست ورلڈکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔