news
English

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:1 دن میں 23 پلیئرز پویلین لوٹ گئے، پروٹیز 55 پر ڈھیر  

جنوبی افریقہ کی 6 وکٹیں اسکور میں کوئی اضافے کیے بغیر گرگئیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:1 دن میں 23 پلیئرز پویلین لوٹ گئے، پروٹیز 55 پر ڈھیر  

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے ابتدائی دن وکٹوں کی جھڑی لگ گئی، مجموعی طور پر 23 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 
بھارتی پیسر محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 شکار کیے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ شمار ہوئی، کائل ویرینے 15 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 12 رنز بناکر نمایاں رہے، مہمان ٹیم جوابی اننگز میں 153 پر میدان بدر ہوگئی۔ 
ویرات کوہلی 46، روہت شرما 39 اور شبھمن گل 36 رنز بنانے میں کامیاب رہے،ربادا، نگیڈی اور بورجر نے 3،3 وکٹیں لیں،ایک موقع پر اسکور4 وکٹوں کے نقصان پر 153 تھا اور پھر 6 وکٹیں اسکور میں کوئی اضافے کیے بغیر گرگئیں۔  
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل بغیر کسی رن کے زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں گری تھیں، 7 بیٹرز کھاتہ نہیں کھول پائے۔ 6 میدان بدر ہوئے اور ایک ناٹ آؤٹ رہا۔
جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک دوسری باری میں 62 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، ایڈین مارکرم 36 پر ناٹ آؤٹ ہیں، بھارتی برتری ابھی 36 رنز کی باقی ہے۔