news
English

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہوگی۔ اس دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس تاریخی دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔