news
English

کرکٹ آسٹریلیا میں جنوبی ایشیا کے کھلاڑیوں کی شرکت عروج پر

جنوبی ایشیائی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کا حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا میں جنوبی ایشیا کے کھلاڑیوں کی شرکت عروج پر

پاکستانی ٹیم کے حالیہ دورے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت عروج پر پہنچ گئی۔ 
کرکٹ آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کا حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے جاری کردہ حالیہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیوی کرکٹ میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ جنوبی ایشیا کے سر نیمزمیں تبدیلی آئی ہے۔ 
سنگھ نام کی کنیت نے 2023-24 سیزن کے 2364 افراد کے اسمتھ نام کے مقابلے میں 4262 اندراجات کے ساتھ سب سے زیادہ کثرت سے استعمال ہونے والی کنیت کے طور پر اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کے پلیئر رجسٹریشن پلیٹ فارم (پلے ایچ کیو) پر رجسٹرڈ ہونے والے 494 میں سے سرفہرست 16 کھلاڑیوں کے ناموں میں خان، پٹیل، شرما اور کمار جیسے آخری ناموں کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار سے جنوبی ایشیائی کھلاڑیوں کی شمولیت میں قابل ذکر اضافہ نمایاں ہوتا ہے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کا حصہ قراردیاجاسکتا ہے جس نے ان کرکٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
ثقافتی اور لسانی اعتبار سے کرکٹ آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی ناموں میں اضافہ واضح طور پر نمایاں ہے۔  
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز کوارمبی نے کھیل کے تمام پہلوؤں میں کثیر الثقافتی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے میچز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی امید ظاہر کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کثیر الثقافتی برادریوں کی طرف سے رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ اس پیشرفت کا ثبوت ہے جو سب کے لیے مشترکہ کھیل بننے کے ہمارے ہدف کی جانب ہو رہی ہے۔،، 
ہم چاہتے ہیں کہ کثیر الثقافتی برادریوں کے لوگ کمیونٹی اور اشرافیہ کی سطح پر کھیل کے تمام حصوں میں اہم کردار ادا کریں، چاہے وہ کھلاڑی، کوچ، عہدیدار، منتظم یا مداح ہوں۔،، 
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلے موسم گرما میں آسٹریلیا میں پاکستان کی وائٹ بال سیریز اور بھارت کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے آنے کے ساتھ، ہم امید کرتے ہیں کہ کثیر الثقافتی برادریوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ان میچز میں اور بھی بڑی تعداد میں شائقین کی حاضری سے ظاہر ہوگا۔،،