news
English

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاداب خان

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان فوٹو: پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی البتہ بابراعظم کی عدم موجودگی نئے کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں، ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں باؤنڈریز چھوٹی ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 اور کنکشن کے قوانین کی وجہ سے ہمیں 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، موسی خان اور عثمان قادر 15 رکنی اسکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑی تو استعمال کرسکتے ہیں۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اور محمد رضوان شامل ہیں۔