جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث روف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔