news

سری سانتھ کا بھمراہ کو بابراعظم اور رضوان کی وکٹیں اڑانے کا مشورہ

بھارتی ٹیم کے سابق بولر سری سانتھ نے مشورہ دیا کہ بھمراہ کو خاص طور پر پاکستان کے خلاف میچ میں نئی گیند سے بولنگ کرنی چاہیے۔

سری سانتھ کا بھمراہ کو بابراعظم اور رضوان کی وکٹیں اڑانے کا مشورہ

بھارتی ٹیم کے سابق بولر سری سانتھ پاک بھارت مقابلے میں جسپریت بھمراہ کو بابر اور رضوان کی وکٹیں اڑاتے ہوئے دیکھنے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے بھارتی پیسر کو مفید مشورے بھی دیئے ہیں۔ 
بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں سفر کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی، لیکن اس وقت سبھی کی توجہ کا مرکز پہلے ہی 9 جون کو پاکستان کے خلاف ہونے والا میچ بنا ہوا ہے۔ 
اس یادگار میچ کو دیکھنے کے انتظار کے ساتھ ساتھ، سابق بھارتی تیز گیند باز ایس سری سانتھ نے بھارتی اسٹار بولر جسپریت بھمراہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بلے باز محمد رضوان کی وکٹیں اڑانے کو اپنا ہدف بنائیں۔ 
اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سری سانتھ نے مشورہ دیا کہ بھمراہ کو خاص طور پر پاکستان کے خلاف میچ میں نئی گیند سے بولنگ کرنی چاہیے، ۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ دیکھنے کے قابل ہو گا کہ نئی گیند سے بولنگ کون کر رہا ہے۔ اگر ارشدیپ پہلا اوور کراتے ہیں جسے گرین شرٹس نے مشکلات میں ڈالا، ہم نے ان کی کمزوری پہلے بھی دیکھی ہے۔ جب وہ اٹیک کرنا شروع کرتے ہیں، اگر وہ رنز نہیں روک پاتے، تو وہ بہت سے بولرز کو ناک آؤٹ کر دیتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگر ہم پاورپلے میں وکٹیں نہیں لیتے، تو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بہت سخت ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ 9 جون کو، بھارت کو پہلے ہی اوور میں وکٹ لینی چاہیے۔"
سری سانتھ نے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ بھمراہ آئیں اور پہلا اوور کرائیں۔ ہم نے سنا ہے کہ نئی گیند سے بولنگ کون کرے گا، لیکن میرا خیال ہے کہ اگر آپ بھمراہ کو دیکھ رہے ہیں، تو براہ کرم پہلے رضوان اور بابر کو آؤٹ کریں۔" 
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں بھارت نے پانچ میچ جیتے اور پاکستان نے ایک فتح حاصل کی جبکہ دوسرا میچ ٹائی میں ختم ہوا،
پاکستان کو واحد فتح 2021 میں حاصل ہوئی تھی جب بابر اعظم کی ٹیم نے ویرات کوہلی کی ٹیم کو شکست دی تھی۔