news
English

سری لنکن بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی

سری لنکن بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی PHOTO: AFP

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق جائے گی۔

سیکرٹری موہن ڈی سلو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اور دیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے، ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کے شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی، پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد مزید دو ایک روزہ میچز شہر قائد میں ہوں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔