news
English

ورلڈ کپ: سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

لکھنؤ کے تاریخی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے 14ویں میچ میں سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ورلڈ کپ: سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑ ایونٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لکھنؤ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ 
ٹاس جیتنے والے سری لنکن کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں داسن شناکا اور متیشا پتھیرانا کی جگہ چمیکا کرونارتنے اور لاہیرو کمارا کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

لنکن ٹائیگرز کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے اسے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 
اسی طرح، آسٹریلیا کو پہلے میچ میں میزبان بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے کینگروز کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ 
ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا آٹھویں اور آسٹریلیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔