news

اے سی سی ویمن ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرادیا  

سری لنکا نے ویمنز ایشیا کپ 2024 میں اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ کیا۔

اے سی سی ویمن ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرادیا  

سری لنکا نے ویمنز ایشیا کپ 2024 میں اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ کیا ہے۔ دمبولہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کی، تاہم ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اس نے پاور پلے کے اوورز کے دوران چار اہم وکٹیں گنوادیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اے سی سی ویمن ایشیا کپ میں سری لنکا ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔ نگار سلطانہ 48 اور شورنا اختر 25 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہیں۔ 
سری لنکا ویمن کی جانب سے ادھشکا اور انوشی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمن ٹیم نے 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ویشمی گونارتنے 51 اور ہرشیتا سمارا وکرما 33 رنز بناکر نمایاں رہیں۔