سری لنکا نے نیدرلینڈز کو ہراکر ورلڈ کپ کوالیفائرز کا فائنل 128 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 233 رنز اسکور کیے۔ جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 24 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سری لنکا نے فائنل میچ 128 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ دلشان مدوشناکا نے 3 اور ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ 2023کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔