news
English

دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے زمبابوے کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

لیاناگے کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا تھا،انہوں نے 127 گیندوں پر 6چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔

دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے زمبابوے کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

بارش سے متاثرہ سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے زمبابوے کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
زمبابوے کی جانب سے جیتنے کے لیے دیئے گئے 209 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز رچرڈ نگروا نے اضافی باؤنسرز کے ساتھ بلے بازوں کو پریشان کیا۔ 
کولمبو میں پیر کے روز تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی زمبابوے کو دو وکٹوں سے شکست دینے میں مڈل آرڈر بلے باز جنیتھ لیاناگے نے 95 رنز سے مدد کی۔ 
زمبابوے کے بولر نگاراوا نے سری لنکا کی پہلی چار وکٹیں حاصل کیں اور اپنے آخری اوور میں مہیش تھیکشنا کو آؤٹ کرکے پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔ 
سری لنکا کا اسکور 112 تھا، لیکن تھیکشنا اور لیاناگے کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت نے آئی لینڈرز کے لیے کھیل میں واپسی کے سفر کا آغاز کیا۔ 
نگاراوا نے 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ رہی، ان کے اوور ختم ہونے پر سری لنکن ٹیم نے سکون کی سانس لینا شروع کی۔ 
زمبابوے کے بولر سکندر رضا نے نگاراوا کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے 10 اوورز میں 32 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن بقیہ بولرز کی جانب سے زمبابوے کی ٹیم کو خاطر خواہ تعاون نہیں ملا۔
لیاناگے نے مطلوبہ رن ریٹ پر تعاقب کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے مڈ آف پر رنز بنانے کی کوشش کی لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پائے اور وہ اپنی سنچری سے پانچ رنز کم پر آؤٹ ہو گئے۔ 
لیاناگے کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے 127 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ میں سنچری تک پہنچنا چاہتا تھا لیکن مایوسی ہوئی۔
لیانیج کے آؤٹ ہونے پر سری لنکا کو جیت کے لیے 37 رنز درکار تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں۔ 
جیفری وینڈرسے نے 19 اور دشمنتھا چمیرا نے 18 رنز بنائے، انہوں نے نویں وکٹ کے لیے سری لنکا کے ٹوٹل میں ناقابل شکست 39 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
سری لنکا کی اننگز کے دوران بارش کے باعث ایک گھنٹے سے زائد کا کھیل متاثر ہوا تاہم ایمپائرز نے اوورز کم کیے بغیر کھیل جاری رکھا۔