news
English

سری لنکا نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں پاکستان کوپیچھے چھوڑدیا

چٹوگرام میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 192 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں پاکستان کوپیچھے چھوڑدیا

نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں ٹیم پاکستان کی تنزلی ہوگئی، سری لنکا بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں پچھاڑنے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔چٹوگرام میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 192 رنز سے شکست دی۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ بنگلہ دیش کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ 
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جب کہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا چھٹا اورجنوبی افریقہ کا ساتواں نمبر ہے۔