news
English

ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا سے پاکستان کو مثبت اشارے

سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں

ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا سے پاکستان کو مثبت اشارے فوٹو: اے ایف پی

کراچی: ٹیسٹ سیریز سے متعلق سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پی سی بی کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں، اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیل پائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سری لنکن بورڈ اپنی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پرغورکر رہا ہے۔