news

سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

کراچی: سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

سری لنکن ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی کپتان نے سنچری اسکور کی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور 48 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن عمیمہ سہیل کے آوٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

عمیمہ سہیل 40 اور عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔

سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیت لی جبکہ پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔