news

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظور

خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی۔

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظور

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نے سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد انہیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے، 11 روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

خاتون نے سری لنکن کرکٹر پر متعدد بار زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور کرکٹر نے گھر جانے سے پہلی کئی مرتبہ مختلف ڈرنکس لیں۔

سری لنکن کرکٹر کے خلاف خاتون کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کی تھی جس کے بعد سری لنکن ٹیم کی وطن روانگی کی تیاریوں کے دوران دانشکا کو سسیکس اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔