news
English

اسٹیڈیم میں اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنےوالے شخص کا پتاچل گیا

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سے فون چوری کرنے والے شخص نے اہم مطالبہ کردیا۔

اسٹیڈیم میں اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنےوالے شخص کا پتاچل گیا

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو اُن کے 24 قیراط سونے کا آئی فون چوری کرنے والے شخص کا پتا چل گیا، چور نے اداکارہ سے اہم مطالبہ کردیا۔ 
یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین آئی فون اسٹیڈیم میں گُم یا چوری ہوگیا تھا۔ 
جس کے بعد اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے، اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔،، 
اب چار دن گزرنے کے بعد اروشی روٹیلا کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کا مہنگا ترین آئی فون اُس کے پاس ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا کو 16 اکتوبر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ ‘آپ کا آئی فون میرے پاس ہے، اگر آپ اپنا آئی فون واپس لینا چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنی ہوگی’۔ 
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔ 
اس سے قبل اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گمشدہ آئی فون کی لوکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میرا آئی فون آخری احمد آباد کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھا’۔ 

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘جو میرا آئی فون ڈھونڈنے میں مدد کرے گا تو میں بدلے میں اُسے انعام دوں گی’۔
واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔