لاہور: ڈیل اسٹین نے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔
سابق پروٹیز پیسر سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے،ایک سوال کیا گیا کہ تینوں فارمیٹ میں دنیا کا بہترین بیٹر کون ہے۔
جس پر ڈیل اسٹین نے جواب دیا کہ بابر اعظم، وہ ناقابل یقین حد تک بہترین ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی کپتان کے بارے میں اس طرح کے کلمات سچن ٹنڈولکر، روی چندرن ایشون، پیٹ کمنز سمیت کئی کرکٹرز ادا کرچکے ہیں۔