آسٹریلوی پیسر نے نیدرلینڈز کے خلاف اپنے 2 ابتدائی اوورز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
ون ڈے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک بنادی۔
آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کیخلاف اپنے 2 ابتدائی اوورز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اسٹارک نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ڈچ اوپنر میکس اوڈوڈ کو ایل بی ڈبلیو کیا، چھٹی گیند پر ویسلے باریسی بولڈ ہوگئے، دوسرے اوور کی پہلی گیند پر اسٹارک نے باس ڈی لیڈے کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔
آسٹریلیا نے 23 اوورز تک محدود مقابلے میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، اوپنر اسٹیون اسمتھ نے 55 رنز اسکور کیے، بارش کے سبب کھیل رکنے تک نیدرلینڈز نے14.2 اوورز میں 84 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں تھیں، جس کے بعد میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔