news
English

بابراعظم اورشاہین آفریدی بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، اسٹیواسمتھ

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نامور بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

بابراعظم اورشاہین آفریدی بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، اسٹیواسمتھ

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی کرکٹرز کی خوب دل کھول کر تعریفیں کیں۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے، گزشتہ چند سالوں میں بابر اعظم اپنے کھیل میں بہت بہتری لائے ہیں، پاکستان کے خلاف سیریز میں ہمیں خاص طور پر بابراعظم کو قابو کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک خطرناک کھلاڑی ہے جو بہترین پیس کے ساتھ زیادہ رنز بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے شاہین شاہ آفریدی کے کھیل کا معترف ہونے کا بھی انکشاف کیا۔  

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین آفریدی کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین آفریدی کی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی ہماری بیٹنگ لائن کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔