بھارت نے اس سے پہلے نیویارک کے مذکورہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک وارم اپ میچ کھیلا تھا۔
آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ سے قبل نیویارک کی پچ تک رسائی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت نے پہلے ہی نیویارک کے اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک وارم اپ میچ کھیلا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پال اسٹرلنگ نے بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ سے قبل نیویارک میں واقع اسٹیڈیم کی پچ تک رسائی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ آئرلینڈ کے کپتان، پال اسٹرلنگ نے نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ تک رسائی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں اپنی زندگی میں نیویارک میں کرکٹ کھیلوں گا، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا میں منتظر ہوں اور میں جانتا ہوں کہ باقی اسکواڈ بھی میری طرح ہی پُرجوش ہے۔"
واضح رہے کہ آئرلینڈ کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے خلاف میچ ہونے والا ہے۔ بھارت نے پہلے ہی مذکورہ مقام پر بنگلہ دیش کے خلاف ایک وارم اپ میچ کھیلا تھا جبکہ آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹیرلنگ نے میچ سے پہلے پچ کا معائنہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کھیلنے والے اسکواڈ کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے ابھی تک گرائونڈ ہی نہیں دیکھا اور ایسا لگتا ہے کہ میچ سے پہلے دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا، اس لیے ہمیں سلیکشن کے معاملے پر سب کو انتظار کرانا پڑے گا جب تک ہم پچ نہیں دیکھ لیتے۔"
پال اسٹرلنگ نے مزید کہا کہ "ہم 12 یا 13 کھلاڑیوں تک پہنچ چکے ہیں لیکن آپ اس طرح کے فیصلے نہیں کر سکتے جب تک کہ آپ دن اور اپنی آنکھوں کے سامنے گرائونڈ کی حالت کو نہ دیکھ لیں۔"
پال اسٹرلنگ نے اپنی بات چیت میں بھارتی ٹیم کی تعریف کی، ان کے بہترین بولرز اور حالیہ آئی پی ایل تجربے کا ذکر کیا، لیکن وہ آئرلینڈ کی مضبوط کارکردگی دکھانے کی صلاحیت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارت ایک واقعی مشکل چیلنج ہے، ان کے پاس بہت سے اعلیٰ معیار کے بولرز ہیں، ان کے کھلاڑی حال ہی میں آئی پی ایل کھیل کر آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کرکٹ کے اعلیٰ معیار کو گرائونڈ میں لاتے ہیں۔"
پال اسٹرلنگ نے مزید کہا کہ "چاہے کچھ بھی ہو، اگر ہم مضبوط کارکردگی دکھائیں گے تو ہم گروپ کے اگلے تین میچوں میں اعتماد کے ساتھ جائیں گے۔،،
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے آئرلینڈ کی ٹیم کی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کئی آئرش کھلاڑی دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے ہیں، جس سے وہ مضبوط حریف بن جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ایک بہترین کھیل ہوگا، ان کے پاس ایک بہترین ٹیم ہے۔ وہ بہت ٹی 20 کرکٹ کھیلتے ہیں اور ان کے بہت سے کھلاڑی دنیا بھر کی لیگز میں کھیلتے ہیں۔ یہ اتنا ہی زبردست مقابلہ ہو گا جتنا ہم دوسرے مخالفین کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ہمیں اپنی بہترین حالت میں ہونا ہو گا۔ ٹی 20 کرکٹ میں یہی ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنی توجہ کھو دیتے ہیں، تو یہ ممکن ہے کہ ہم صحیح سمت میں نہ آئیں۔"
اسکواڈز:
آئرلینڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک اڈیئر، راس اڈیئر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹیکٹر، لارکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ۔
بھارت:روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔