news
English

بین اسٹوکس اہلیہ پر تشدد کے الزام کی زد میں آگئے

ٹویٹر پر کلیری نے واضح کیا کہ یہ فوٹوگراف جھگڑے کی عکاسی نہیں کررہے بلکہ وہ میرا چہرے تھپتھا رہے تھے

بین اسٹوکس اہلیہ پر تشدد کے الزام کی زد میں آگئے PHOTO: AFP

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس اہلیہ کلیری پر تشدد کے الزام کی زد میں آگئے تاہم دونوں کی جانب سے اس بارے میں رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے صفائیاں پیش کی گئی ہیں۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس کو گذشتہ ہفتے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا تھا، اس تقریب کی چند تصاویر سامنے آئیں جس میں انھوں نے اپنی اہلیہ کلیری کا گلا دبوچا ہوا ہے.

ٹویٹر پر کلیری نے واضح کیا کہ یہ فوٹوگراف جھگڑے کی عکاسی نہیں کررہے بلکہ وہ میرا چہرے تھپتھا رہے تھے۔ انھوں نے ساتھ میں اسی انداز میں اسٹوکس کو چہرے سے پکڑنے کے انداز میں اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اسٹوکس نے بھی تشدد کی تردید کردی.

انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے کہاکہ ہم نے اسٹوکس،اہلیہ اور وہاں موجود دیگر افراد سے بات چیت کی، ہمیں کسی جھگڑے کی رپورٹ نہیں ملی۔