news

میچ ہارنےکاافسوس ہےمگراننگزجلد ڈیکلیئرکرنے پرکوئی پچھتاوانہیں،بین اسٹوکس

میچ کے آخری دن ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لیون کے درمیان نویں وکٹ کے لیے 55 رنز کا ناقابل شکست اسٹینڈ میچ میں فیصلہ کن ثابت ہوا جب آسٹریلیا نے281رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔

میچ ہارنےکاافسوس ہےمگراننگزجلد ڈیکلیئرکرنے پرکوئی پچھتاوانہیں،بین اسٹوکس

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ہارنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایجبسٹن میں ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ڈرامائی طور پر دو وکٹوں سے شکست پر برا محسوس کررہے ہیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ ان کا جارحانہ انداز آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ اننگز جلد ڈکلیئر کرنے پر پچھتاوا نہیں، موقع آیا تو پھر ایسا ہی کروں گا، انگلش کپتان بین اسٹوکس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود پہلی اننگز جلد ڈکلیئر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، بلکہ ان کا کہنا ہے کہ مسقتبل میں موقع آیا تو پھر ایسا ہی کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے قریب آکر شکست کے بعد کہا کہ کوئی بھی بیٹسمین نہیں چاہے گا کہ دن کے آخری 20 منٹ میں اسے بیٹنگ کرنی پڑے، کیا پتا کہ ان 20 منٹس کے دوران جوئے روٹ اور جیمز اینڈرسن آئوٹ ہو جاتے۔

وہ اسے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے تھے کہ دن کے آخری 20 منٹ میں آسٹریلیوی بلے بازوں پر دباؤ ڈال کر ان کی وکٹیں حاصل کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدام کرتی رہے گی۔

پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کا اسکور 393 رنز تھا اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، جوئے روٹ 118 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے مگر بین اسٹوکس نے پہلی اننگز جلد ڈکلیئر کردی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی دن انگلینڈ کی جانب سے جلد اننگز ڈکلیئر کرنے کے باوجود اختتامی لمحات میں آسٹریلین اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر اپنی وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں شاندار سنچری جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے نصف سنچری بنائی۔