news
English

زمانہ طالب علمی میں نالائق بچہ تھا، نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

فاسٹ بولر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

زمانہ طالب علمی میں نالائق بچہ تھا، نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زمانہ طالبعلمی میں ایک نالائق بچہ تھے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پراپنے  مداحوں کے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے فالورز کی جانب سے متعدد مزاحیہ اور دلچسپ سوالات کیے گئے۔

فاسٹ بولر نے بیشترمداحوں کے سوالات کا جواب بھی دیا، جس میں ایک صارف نے سوال کیا کہ اسکول کے زمانے آپ کیسے طالبعلم تھے جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ نالائق تھا جبکہ ساتھ ہی ایک شرارتی ایموجی بھی شیئر کردیا۔

ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں؟، جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ بیک ٹو اسکول تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟۔

فاسٹ بولر کے جوابات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جبکہ مداح ان کے جوابات کو لاعلمی اور معصومیت قرار دے رہے ہیں۔