news
English

نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کےلیےبہت بڑا دھچکاہے، اسکاٹ اسٹائرس

جتنا لوگ سوچتے ہیں پاکستان کو اس سے کہیں زیادہ نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی، سابق کیوی کرکٹر۔  

نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کےلیےبہت بڑا دھچکاہے، اسکاٹ اسٹائرس

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی کامیابی میں مڈل آرڈر کے کردار کو اہم قرار دیا جانے لگا۔ 
ایک ٹی وی شو میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرزاسکاٹ اسٹائرس اور کوچ مائیک ہیسن نے گرین شرٹس کے آگے بڑھنے امکانات کا تفصیل سے جائزہ لیا، اسٹائرس نے نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو گرین شرٹس کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا۔ 
انھوں نے کہا کہ جتنا لوگ سوچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ نسیم شاہ کی پاکستان کو کمی محسوس ہوگی، گرین شرٹس کا بیٹنگ میں زیادہ انحصار بابراعظم اور رضوان پر ہے، فخر زمان بہت کم پرفارم کرتے ہیں، اس لیے اگر ٹیم کو فتح حاصل کرنا ہے تو پھر چوتھے سے چھٹے نمبر کے بیٹرز سے مضبوط پرفارمنسز درکار ہوں گی۔ 
مائیک ہیسن نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں بابر کو آزادی سے پرفارم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، شاداب اہم ہوں گے، اگر ان کے لیے یہ ٹورنامنٹ اچھا رہا تو وہ چھٹے نمبر پر ایک عمدہ بیٹر کا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں اور اگر وہ بولنگ میں بھی اچھے رہے تو حریف ٹیم کو دباؤ میں لا سکتے ہیں۔