news
English

سوریا کماریادیو نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟

 چنئی: بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سوریا کماریادیو نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو، بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین بار صفر اسکور پر آئوٹ ہونے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن گئے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ 4 ہے۔

چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووز میں 269 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت کی بدولت 248 رنز تک محدود رہی۔

ویرات کوہلی کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی جبکہ ایڈم زمپا کی 4 وکٹوں کی بدولت کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

دوسری جانب سیریز میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔