news

بی سی سی آئی نے سری لنکا کے دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جسپریت بمراہ کو اس دورے کے لیے آرام دیا گیا ہے، جب کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

بی سی سی آئی نے سری لنکا کے دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

بی سی سی آئی نے سری لنکا کے دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے سوریہ کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا جبکہ جسپریت بھمراہ کو ڈراپ کردیاگیا ہے۔ ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی ( بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 
ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کے سپرد کی گئی ہے۔ 
بی سی سی آئی کی جانب سے ویرات کوہلی کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر جسپریت بھمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔ 
شبھمن گل کو دونوں فارمیٹس کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 27 جولائی کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز دو اگست سے کھیلی جائے گی۔ 
بھارت کا ون ڈے اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رشبھ پنت، شریاس ائیر، شیوم دوبے۔ کلدیپ یادیو، محمد سراج، واشنگٹن سندر، ارشدیب سنگھ، ریان پاراگ، اکثر پٹیل، خلیل احمد، ہرشیت رانا۔ 
ٹی 20 اسکواڈ :
کپتان سوریا کمار یادیو، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردیک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشرپٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیب سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج۔