news
English

سوریا کمار یادیو نے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی

سوریا کمار یادو نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے "رسی کو چھوا نہیں تھا"، باوجود اس کے کہ سوشل میڈیا پر جاری کئی ویڈیوز میں مبینہ طور پر کہا گیا کہ یہ کیچ نہیں تھا۔

سوریا کمار یادیو نے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے فائنل میں اپنے کیچ پر بات کرتے ہوئے سوریا کماریادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا۔ سوریا کمار یادو نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے "رسی کو چھوا نہیں تھا"، باوجود اس کے کہ سوشل میڈیا پر جاری کئی ویڈیوز میں مبینہ طور پر کہا گیا کہ یہ کیچ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے فائنل معرکے میں جنوبی افریقی بیٹر ملر کا متنازع کیچ لے کر بھارت کی جیت پر مہر ثبت کرنے والے سوریا کمار یادیو نے آخر کار خاموشی توڑ دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء فائنل میں اپنے کیچ پر بات کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا، جارح مزاج بیٹر نے بھارت کی فتح میں اپنے کیچ کے کردار کو کسی بھی قسم کے تنازعے سے پاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فتح میں اپنا کردار ادا کرنے پر خدا کے شکر گزار ہیں۔ 
ممبئی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نے کہا کہ میں صرف اس لمحے میں اپنے ملک کے لیے کچھ خاص کرنے کے لیے شکر گزار ہوں یہ خدا کا منصوبہ تھا، آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، ہاردک پانڈیا کی فل ٹاس بال کو ملر نے اسٹریٹ ہٹ ماری مگر وہ سوریا کمار کے ہاتھوں بائونڈری پر جکڑے گئے تھے۔ 
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر شان پولاک نے بھی اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ کیچ ٹھیک تھا، باؤنڈری کا کشن ہلا ضرور تھا لیکن یہ کھیل کے دوران ہوا تھا اور اس سے سوریا کمار کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔،، 
جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر شان پولاک کا کہنا تھا کہ سوریا کیچ پکڑنے کے دوران کشن پر کھڑا نہیں تھا، انھوں نے شاندار مہارت دکھائی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی، ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال پر سوریا کمار نے کیچ لے کر پروٹیز کی رہی سہی امید بھی ختم کردی تھی اور بھارت دوسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا۔