news
English

سوریاکماریادیو آسٹریلیا کے خلاف ٹی20سیریز میں بھارت کی قیادت کریں گے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 نومبر کو (کل) کھیلا جائے گا

سوریاکماریادیو آسٹریلیا کے خلاف ٹی20سیریز میں بھارت کی قیادت کریں گے

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ٹکرانے والی فاتح ٹیم آسٹریلیا اور شکست خوردہ بھارت اب 23 نومبر(کل) سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں آمنے سامنے آئیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان ٹی 20 سیریز جمعرات سے جنوب مشرقی ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی، اس کے بعد 26 نومبر کو ترواننت پورم اور 28 نومبر کو گوہاٹی مٰں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ 23 نومبر کو یعنی کل کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو ڈاکٹر وائے ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے،وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ 
13 ویں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو بھارتی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے اور مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلنے کے بعد بھارت میں ورلڈ کپ بھی کھیل کر میگا ایونٹ جیت چکی ہے۔ 
پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ابھی باقی ہے جو 23نومبر (کل) سے شروع ہوگی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 نومبرکو تھیروواناتھاپورام میں کھیلاجائے گا،تیسرا میچ 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا،چوتھا میچ یکم دسمبر کو رائے پور جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3دسمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ پانچوں ٹی ٹونٹی میچز شام کے بعد فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔