news
English

سڈنی ٹیسٹ:رضوان کی خاتون سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی۔

سڈنی ٹیسٹ:رضوان کی خاتون سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک مرتبہ پر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔ 
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پنک ٹیسٹ میچ کے اختتام پر سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا فاؤنڈیشن کی خاتون ممبر سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی، سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کینسر کی آگاہی سے متعلق تھا جسے پنک ٹیسٹ کا نام دیا گیا تھا۔   
کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میک گرا کے خاندان سے ملاقات کی اور صافحہ بھی کیا تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے خاتوان سے ہاتھ نہ ملایا تاہم احتراماً اشارے سے ان کے سلام کا جواب دیا۔ 
 
میک گرا فاؤنڈیشن چھاتی کے کینسر سے آگاہی سے متعلق کام کرتی ہے، کرکٹر نے 2008 میں بریسٹ کینسر کے باعث اہلیہ کے انتقال کے بعد اس فائونڈیشن کی بنیاد رکھی تھی۔