news
English

سڈنی ٹیسٹ:صائم ایوب نے بھی وارنرکا آسان کیچ ڈراپ کردیا، ویڈیووائرل  

قومی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ نے بولرز کے لئے وکٹوں کا حصول درد سر بنادیا۔

سڈنی ٹیسٹ:صائم ایوب نے بھی وارنرکا آسان کیچ ڈراپ کردیا، ویڈیووائرل  

دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ نے بولرز کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا اور وکٹیں لینے کا عمل درد سر بنادیا۔ سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا ایک آسان کیچ صائم ایوب نے 20 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کردیا۔ 
پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب کے لئے اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا تھا، وہ صفر پر پویلین لوٹے، بعدازاں دورانِ فیلڈنگ سلپ پر وارنر کا آسان کیچ عامر جمال کی گیند پر ڈراپ کیا۔  
ڈیوڈ وارنر موقع ملنے کے بعد محض 14 رنز کا اضافہ کرسکے تھے۔ 

یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے حریف ٹیم کو مواقع فراہم کیے گئے ہوں، قبل ازیں پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ کے دوران بھی گرین شرٹس کے فیلڈرز نے آسان کیچ چھوڑے ہیں، جس کے باعث میچ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا۔