news

ٹی20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا  

آئی پی ایل کے لیے خصوصی ونڈو، فارمولا دیگر ملکوں میں عدم دستیاب۔

ٹی20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا  

آئی سی سی کا ٹی 20 لیگز کے بارے میں دہرا معیار سامنے آگیا جب کہ آئی پی ایل کے لیے خصوصی ونڈو دستیاب رکھنے کا فارمولا دیگر ملکوں کے فرنچائز ایونٹس پر لاگو نہیں ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ آئی پی ایل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس دوران انٹرنیشنل ایونٹس شیڈول نہ کیے جاتے، دیگر ملکوں کی بھی ٹی 20لیگز کیلیے ونڈو مختص کردی جائے تو کرکٹرز کی دستیابی آسان ہوگی، ساتھ ہی انٹرنیشنل مقابلوں کی اپنی کشش بھی برقرار رہے گی۔ 
بی سی سی آئی کے زیر اثر آئی سی سی بورڈ نے اس تجویز پر سردمہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشاروں کی زبان میں ہی اسے مسترد کردیا۔