news
English

ٹی 20 میں 100 وکٹیں، مستفیض الرحمان دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے

کراچی: مستفیض الرحمان ٹی 20 میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔

ٹی 20 میں 100 وکٹیں، مستفیض الرحمان دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سینچری مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے اور دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں حاصل کیا، انگلش اوپنر ڈیوڈ مالان 53 رنز بناکر ان کا واحد شکار ثابت ہوئے، ان سے قبل بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن بھی وکٹوں کی سینچری مکمل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جب کہ میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرایا۔