news
English

ٹی20 میں بھارتی پیسر نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کرانے والے بھارتی کرکٹر کا منفی ریکارڈ ارشدیپ سنگھ کے نام ہوگیا۔

ٹی20 میں بھارتی پیسر نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے خلاف رانچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں کیویز کی اننگز کے آخری اوور میں ارشدیپ سنگھ نے نو بال کے ساتھ اسٹارٹ لیا جس کے بعد انہیں لگاتار تین چھکے پڑے اور ساتھ ایک چوکا بھی لگا اور یوں بھارتی ییسر کے اس اوور میں کیویز نے 27 رنز بٹور لیے۔

19 ویں اوور میں چار نوبالز اور غیر ذمہ دارانہ بولنگ کے باعث پیسر کو سابق کرکٹرز سنجے بنگر اور محمد کیف نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 کے ایک اوور میں ارشدیپ سنگھ نے 3 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 4 نوبالز کی تھیں۔