news

ٹی 20میں سب سے زیادہ صفر کا شرمناک بھارتی ریکارڈ روہت شرما کے نام

اندور: ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر کا شرمناک بھارتی ریکارڈ کپتان روہت شرما کے نام ہوگیا۔

ٹی 20میں سب سے زیادہ صفر کا شرمناک بھارتی ریکارڈ روہت شرما کے نام

بھارتی کپتان روہت شرما گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں دوسری ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے کا گیسو ربادا کی وکٹ بن گئے تھے، روہت 10 ویں مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں صفر پر رخصت ہوئے،یہ کسی بھی بھارتی بیٹر کے بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے، ان میں سے 4 مرتبہ تو وہ رواں کیلنڈر ایئر  میں صفر پر رخصت ہوئے۔

روہت کے بعد اس بھارتی فہرست میں لوکیش راہول اور ویراٹ کوہلی موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنگل ہندسے میں آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، 43 ویں مرتبہ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں دہرے ہندسے میں نہیں پہنچ سکے، اس معاملے میں انہوں نے آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کو پیچھے چھوڑا۔