news
English

ٹی20 ورلڈکپ؛ دو پاکستانی امپائرز آئی سی سی میچ آفیشلز میں شامل

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے دو پاکستانی امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کرلیا گیا۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ دو پاکستانی امپائرز آئی سی سی میچ آفیشلز میں شامل

آئی سی سی نے اکتوبر کے آخر میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، تمام کوالیفائنگ راؤنڈ اور آفیشلز سپر 12 مرحلے میں خدمات سرانجام دیں گے۔

پاکستان کی جانب سے شامل کیے گئے آئی سی سی امپائرز پینل میں علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔

میچ ریفریز: اینڈریو پائکرافٹ، کرسٹوفر براڈ، ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے

امپائرز: ایڈرین ہولڈ اسٹاک، علیم ڈار، احسن رضا، کرسٹوفر براؤن، کرسٹوفر گیفانی، جوئل ولسن، کمارا دھرماسینا، لینگٹن روسری، ماریس ایراسمس، مائیکل گف، نتن مینن، پال ریفل، پال ولسن، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، رچرڈ کیٹل بورو

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جب کہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔

پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 13 نومبر کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 16 لاکھ ڈالر جبکہ رنزر اپ کو آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔