news

ٹی20 ورلڈکپ 2022: آئرش بولرجوش لٹل نے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی۔

ٹی20 ورلڈکپ 2022: آئرش بولرجوش لٹل نے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے 19 ویں اوور میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے کیوی کپتان کین ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کی لگاتار وکٹیں لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

قبل ازیں میگا ایونٹ میں پہلی ہیٹرک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بولر کارتک میپن نے سری لنکا کے خلاف گیند بازی کرتے ہوئے بنائی تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹرک کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے حاصل کیا تھی، انہوں نے 2007 کے پہلے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ جوش لٹل آئرلینڈ کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں ہیٹرک کرنے والے واحد بالر ہیں۔
ایڈیلیڈ میں ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرنی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے جارحانہ کھیل مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب اوپنر فن ایلن 32، ڈیون کونوے 28، گلین فلپس 17، ڈیرل مچل 31 جبکہ جمی نیشم اور مچل سیٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 گیرتھ ڈیلانی نے 2 جبکہ مارک ایڈیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔