news
English

ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر بھارتی فینز آگ بگولہ  

روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان کے روپ میں دکھانے پر بھارتی شائقین براڈکاسٹرز پر برہم۔

ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر بھارتی فینز آگ بگولہ  

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ 
گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ 2024 کے شیڈول سے قبل براڈ کاسٹر نے پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد نئی بحث چھڑگئی۔ پوسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو دکھایا گیا جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا نظر آئے جس پر بھارتی شائقین نے شدید تنقید کی۔ 
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی اس سے حوالے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہاردک پانڈیا کی انجری انہیں میگا ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میگا ایونٹ میں ہاردک پانڈیا بطور کپتان ٹیم کے ساتھ ہوں گے کیونکہ وہ فٹنس مسائل سے گزر رہے ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے بھی باہر ہیں۔  
آکاش چوپڑا نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہندوستان کی قیادت روہت شرما کے سپرد ہی ہوگی۔ 

قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کیلئے بھی ہاردک پانڈیا اور روہت شرما میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔