news

ٹی20 ورلڈ کپ: شاہین آفریدی وارم اپ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے

برسبین: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے ٹی 20 ورلڈ کے لئے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ: شاہین آفریدی وارم اپ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑی انگلینڈ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے اور قومی اسکواڈ کو جوائن کیا تاہم فخر زمان ایک اور ری ہیب میں حصّہ لیں گے اور پریکٹس جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کےلیے انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود تھے۔

پیر کے روز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں آسٹریلوی کنڈیشنز میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا جب کہ دوسرا پریکٹس میچ بدھ کو افغانستان سے ہوگا۔

قومی اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچ کر ورلڈکپ میں پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔