news

ٹی20 ورلڈکپ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

 پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارہویں میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹی20 ورلڈکپ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے تا کہ ابتدا میں بالرز سوئنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ بنانے کے لئے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر،  شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

زمبابوے کا اسکواڈ:

کپتان کریگ ایرون، ویسلی مدھویرے، ملٹن شمبا، شان ولیمز، سکندر رضا، ریگیس چکابوا، ریان برل، لیوک جونگوے، بریڈ ایونز، رچرڈ اینگاروا اور بلیسنگ مزاربانی۔