news

ٹی20 میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل کا نام سرفہرست ہے۔

ٹی20 میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سال 2009 میں ڈیبیو کیا اور 79 اننگز میں سب سے زیادہ 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا، اس فہرست میں شاہد آفریدی کا دوسرا نمبر ہے وہ 90 اننگز میں 8 مرتبہ ڈک پر وکٹ گنوا چکے ہیں۔

اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل کے بڑے بھائی اور سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے 53 اننگز میں 7 بار صفر پر آئوٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ چوتھے نمبر پر پروفیسر محمد حفیظ ہیں جو اس اعزاز میں کامران اکمل کے ہم پلہ ہیں۔

فہرست میں پانچواں نمبر فاسٹ بولر عمر گل کا ہے وہ 27 اننگز میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔