news
English

ٹی 20 ورلڈ کپ2024:کرس گیل پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیےپُرجوش

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ نیویارک میں ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ یہ غیرمعمولی ہونے والا ہے، کرس گیل

ٹی 20 ورلڈ کپ2024:کرس گیل پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیےپُرجوش

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران نیو یارک میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ 
یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور کرس گیل کا آبائی وطن ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جہاں شائقین کرکٹ کے بڑے ہجوم کی آمد کی توقع ہے۔ 
ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بلے باز کرس گیل کو امید ہے کہ ورلڈ کپ 2024 کرکٹ کو امریکی کھیلوں کی منافع بخش مارکیٹ میں جگہ بنائے گا اور اس مقبول کھیل کو ایک نئی عالمی سطح پر اٹھانے میں مدد دے گا۔ 
یکم جون سے شروع ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر کررہے ہیں، جہاں دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے دلچسپ مقابلے دیکھنے کے لیے عوام کے بڑے ہجوم کی آمد کی توقع ہے، یہ ریاستہائے متحدہ میں منعقد ہونے والا پہلا بڑا بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا، جس میں لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں 34,000 نشستوں کے عارضی مقام پر روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے کو دیکھنے کے لیےبڑے ہجوم کی آمد کی توقع کی جارہی ہے۔ 
کرس گیل کا خیال ہے کہ پچھلے سال کی میجر لیگ کرکٹ کی کامیابی نے اس کھیل کو امریکہ میں قدم جمانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ 
کرس گیل نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) امریکہ میں کرکٹ کو عالمی سطح پرلانے کی کوشش کررہی ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز میں 100 دن باقی ہیں جبکہ بھارت بمقابلہ پاکستان نیویارک میں شیڈول ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ غیر معمولی ہونے والا ہے۔ 
"انہوں نے (امریکہ) نے پچھلے سال ٹی 20 ٹورنامنٹ منعقد کیا تھا اور یہ کامیاب رہا تھا۔ یہ ایک بڑی مارکیٹ ہے، ہمیں صرف امید کرنی ہے کہ یہ امریکہ کے اندر کامیاب ہوگا۔"
محدود اوورز کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نسل ہے، اس نے 1975 اور 1979 میں مردوں کے پہلے دو ایک روزہ بین الاقوامی ورلڈ کپ جیتے، لیکن وہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام رہے تھے۔
 
بارباڈوس سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کرتے ہوئے گیل نے کہا، "ہم 50 اوور کے ورلڈ کپ سے محروم رہے، اس لیے لڑکوں کے لیے یہ کچھ لاجواب ہو گا کہ وہ کسی چیز کے لیے کھیل سکیں۔" 
بگ ہٹنگ اوپنر کرس گیل نے مزید کہا کہ "ہم صرف یہاں بارباڈوس میں (29 جون) کے فائنل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جب آپ فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو کچھ بھی ممکن ہے۔ میں اپنے لوگوں کے لیے پرجوش ہوں، حقیقت میں تھوڑا سا کرکٹ دیکھنے کے لیے بھی۔،،
واضح رہے کہ کرس گیل 2007 میں ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے تھے۔ 
2012 اور 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بننے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے 44 سالہ رکن نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے پاس انگلینڈ سے ٹائٹل چھیننے کے لیے کافی "آپشنز اور تجربہ" ہے، حالانکہ وہ عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہے۔